کراچی، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،ڈاکٹرمزمل اقبال ہاشمی
ہفتہ 17 جنوری 2015 23:13
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ مسلم حکمران توہین رسالت کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھاکر گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ممالک پر دباؤ ڈالے۔ جماعة الدعوة کا کراچی میں 25 جنوری کو ہونے والا عظیم الشان حرمت رسول مارچ اسلام دشمن قوتوں کے لیے مضبوط پیغام ثابت ہوگا۔
سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے گستاخی کا ارتکاب کرنے والوں کو واضح پیغام دیں گے۔ وہ مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جماعة الدعوة کے ضلعی، تحصیلی و شعبہ جاتی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعة الدعوة اندرون سندھ کے امیر فیصل ندیم بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں طے پایا کہ کراچی میں حرمت رسول مارچ کے کامیاب انعقاد کے لیے تشہیر کے تمام تر ذرائع اختیار کیے جائیں گے۔
عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کے لیے رابطہ عوام مہم کا دائرہ گھر گھر تک وسیع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی اور فیصل ندیم کا کہنا ہے کہ کارکنان و ذمہ داران توہین رسالت کی ناپاک جسارت کے خلاف اتحاد و یکجہتی کی فضا قائم کرنے کے لیے دن رات ایک کردیں۔ عظیم الشان حرمت رسول مارچ انسداد توہین رسالت کی راہ ہموار کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔ ہمارے اتحاد سے ہی دشمن قوتوں کی ناپاک سازشیں ناکام ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.