کسانوں نے کپاس کی کاشت میں کمی‘ گندم‘ چاول کی کاشت کا رقبہ بڑھایا ہے‘ اسٹیٹ بینک رپورٹ

اتوار 18 جنوری 2015 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) اسٹیٹ بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں کپاس کی کاشت میں کمی واقع ہورہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2013ء میں 287900 ہیکٹر پر کاٹن کاشت کی گئی تھی جبکہ 2014ء میں 2806000 ہیکڑ پر کاشت ہوئی ہے۔ چاول 23 لاکھ سے زائد ہیکٹر پر کاشت کئے گئے جو 2013ء میں 278900 ہیکٹر تک بڑھ گئی۔ گنا 112900 ہیکٹر پر کاشت کیا گیا جو 2011ء میں 1173 ہیکٹر ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح گندم 2013ء میں 8660000 ہیکٹر پر کاشت ہوئی جو 2014ء کاشت شدہ رقبہ بڑھ کر 903900 ہیکٹر تک پہنچ گئی جوکہ 4.4 فیصد اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2013ء میں 13031000 کاٹن بیلز کی پیداوار ہوئی جو 2014ء میں 1274000 گانٹھیں کم پیدا ہوئیں جس میں 20 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ چاول 2013ء میں 5536000 ٹن پیدا ہوا جبکہ 2014ء میں اس کی پیداوار 6798000 ٹن تک پہنچ گئی جوکہ 22.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گنے کی پیداوار میں ایک سال میں 3.8 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ گندم کی پیداوار 2014ء میں 25286000 ٹن ہوئی جوکہ 4.4 فیصد اضافہ ہے۔