بلوچستان ، تافتان اور مندبارڈر کے راستے سے سمگل ہونیوالی ایل پی جی گیس میں زہریلے کیمیکل کی ملاوٹ کا انکشاف ،ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی زہریلے کیمیکل کی روک تھام کے لیے اوگرا کو خط لکھ دیا،ماہانہ 15ہزار ٹن منگوایا جارہا ہے،لیبارٹری ٹیسٹ میں ثابت ہو گیا ،ملک بھر میں زہریلے کیمیکل سے کینسر اور دیگر بیماریاں پھیلنے لگیں،حکومت نوٹس لے ‘ عرفان کھوکھر
اتوار 18 جنوری 2015 19:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18جنوری۔2015ء) ایل پی جی کی سمگلنگ سے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں ،بلوچستان، تافتان اور مند بارڈر سے راستے سے سمگل ہونے والی ایل پی جی گیس کے لیبارٹری ٹیسٹ میں ثابت ہوا ہے کہ سمگل ہونیوالی ایل پی جی گیس درحقیقت گیس نہیں بلکہ زہریلے کیمیکل ہیں جو انتہائی مضر صحت ہیں، بدبودار کیمیکل میں سب سے زیادہ سلفر کی مقدار استعمال کی جارہی ہے جس سے سب سے زیادہ کینسر کی بیماری پھیل رہی ہے۔
بتایاگیا ہے کہ کچھ عناصر منافع کی خاطر بدبودار زہریلے کیمیکل کو ایل پی جی کا نام دیکر سمگل کرتے ہیں اور مارکیٹ میں سستے داموں فروخت کر رہیں ہیں۔ ماہانہ 15000میڑک ٹن بد بور گیس منگوانے پر ٹیکس کی بھی چوری کی جاری ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی زہریلے کیمیکل کی روک تھام کے لیے اوگرا کو خط لکھ دیا۔(جاری ہے)
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہ وزیراعظم ، وزارت پیٹرولیم اورچیئرمین اوگرا سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان، تافتان اور مند بارڈر کے راستے سمگل ہونیوالے زہریلے کیمیکل جو کہ ایل پی جی سلنڈروں میں ڈال کر فروخت کیے جا رہیں ہیں انکے خلاف سخت ایکشن لیکر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ور ان ناسور عناصر کو بے نقاب کیا جائے ۔
لیبارٹری ٹیسٹ میں ثابت ہو گیا ہے کہ ملک بھر میں زہریلے کیمیکل سے کینسر اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں جس کا حکومت کو فی الفور نوٹس لینا چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.