ملک میں پٹرول کا سٹاک رکھنے کے ضابطہ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے

پیٹرول کی طلب میں اضافہ نہیں ،بدنظمی ،کرپشن ،نا اہلی اور بے حسی اس بحران کے ذمہ دار ہیں، لیاقت بلوچ

پیر 19 جنوری 2015 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ نے پیٹرول بحران پر جماعت اسلامی کے موقف کے اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم قوم کو جواب دیں کہ کیا پیٹرول بحران کے ذمہ داران صرف سیکرٹری ،ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈی جی تیل ہیں تو کابینہ ، کی اقتصادی کمیٹی اور حکومتی ماہرین کہا سوئے تھے ۔کیا حکومتی غفلت عوام کے خلاف پیٹرول دہشت گردی نہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ پیٹرول بحران نے حکومت کی کارگردگی ،گڈ گورینس ،حکومت چلانے کے تجربات اور میڈیا ٹاکز میں وزراء کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ملک کی دو تہائی آبادی اور قومی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے لیکن وزیر اعظم اور ان کی حکومت بہت دیر سے خواب غفلت سے بیدار ہوئے۔پیٹرول کی طلب میں اضافہ نہیں ،بدنظمی ،کرپشن ،نا اہلی اور بے حسی اس بحران کے ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے دسمبر میں ایک مرتبہ اور جنوری میں ایک لیٹر بھی پیٹرول بھی درآمد نہیں کیا،عدم ادائیگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں پاکستان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی۔پی ایس او کو زندہ رکھنے کے لیے ایک کھرب کی ضرورت ہے کیا وفاقی حکومت ،وزارت خارجہ اس صورت حال سے با خبر رہی۔حکومت کے مانیٹرنگ ادارے ،خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کیوں ناکام ہوئی ہیں ،یا پی ایس او کو نج کاری کے حوالے کرنے کی ساز ش ہے حکومت پوری قوم کو مطمئن کرے۔

انہوں نے کہاکہ حکوت جواب دے کہ پی ایس او کو ڈیفالٹ کرنے والے اداروں یا پاور جنریشن ،واپڈا ،این ایل سی ،پی آئی اے،ریلوے کو پیٹرول سپلائی جاری کرنے کاحکم کیوں دیا۔پی ایس او کے پاس تیل کے ذخائر تو حکومتی نااہلی کی وجہ سے تھے جب کے نجی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی دو ہفتوں سے کم کا سٹاک رکھ کر قانون توڑا۔ان کے خلاف کاروائی کون کر ے گایا خاموشی سے کلین چٹ دی جائے گی۔

لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرول کے بحران کے مستقل حل کے لیے موثر اقدامات کرے۔ملک میں پیٹرول کا سٹاک رکھنے کے ضابطہ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔اوگرا میں بیوروکریسی کے تسلط کی بجائے ٹینکوکریٹس کی ٹیم بنائی جائے۔پی ایس او کو حکومتی دباؤ سے آزاد کیا جائے۔ادارے کا مستقل سربراہ اور ماہرین کی ٹیم تعینات کی جائے۔تیل کا ذخیرہ ختم ہونے کی وجہ سے خوفناک لوڈشیڈنگ نوشتہ دیوار ہے حکومت فوری موثر اقدام کرے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم قوم کو جواب دیں کہ کیا پیٹرول بحران کے ذمہ داران صرف سیکرٹری ،ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈی جی تیل ہیں تو کابینہ ، کی اقتصادی کمیٹی اور حکومتی ماہرین کہا ں سوئے تھے ۔کیا حکومتی غفلت عوام کے خلاف پیٹرول دہشت گردی نہیں۔

متعلقہ عنوان :