پٹرول بحران کے ذمہ دار ہم نہیں، آئل کی تمام شپمنٹس بروقت پہنچائیں،نیشنل شپنگ کارپوریشن،
پی ایس او کی جانب سے 1ارب 7کروڑ 30لاکھ روپے واجب الادا ہونے کے باوجود بھی آئل کی شپمنٹس نہیں روکیں ، فریٹ چارجز بڑھانے کیلئے شپمنٹس لیٹ نہیں کیں، قومی مفاد پہلے ہے، حافظ امین نظامی
پیر 19 جنوری 2015 23:25
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت ضروری سمجھتی ہے کہ پٹرول کے بحران میں پی این ایس سی کی کوئی کوتاہی نہیں، پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او )کی جانب سے پی این ایس سی پر ذمہ داری عائد کرنے کے بیانات درست نہیں۔ پی این ایس سی کے ترجمان حافظ امین نظامی نے کہا ہے کہ پی این ایس سی نے پٹرول کی ترسیل میں کبھی تاخیر نہیں کی، پی ایس او کے حکام نے جب کبھی شپمنٹ کی ہدایت دی بلا تاخیر اس پر عمل کیا گیا، پی ایس او کی جانب سے کارگو اٹھانے کی تاریخوں میں ردو بدل ہوتا رہا علاوہ ازیں سپلائر کی جانب سے بھی قواعد کی عدم تکمیل کی وجہ سے تاخیر ہوئی، یہ دونوں ہی باتیں پی این ایس سی کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں، اس کے باوجود پی این ایس سی نے شپمنٹ کے فرائض پورے تندہی کے ساتھ انجام دیے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.