روہت شرما سے انگریزی میں بات کرنے کو کہا تھا، بدتمیزی نہیں کی، ڈیوڈ وارنر

منگل 20 جنوری 2015 12:46

روہت شرما سے انگریزی میں بات کرنے کو کہا تھا، بدتمیزی نہیں کی، ڈیوڈ ..

میلبورن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء ) جرمانے کے شکار آسٹریلین اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی بیٹسمین روہت شرما کے ساتھ کوئی بدتمیزی نہیں کی، میں نے ان سے صرف اتنا کہا تھا کہ میرے ساتھ انگریزی میں بات کرو۔ وہ سہ فریقی سیریز کے میچ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے تھرو کرنے پر گیند شرما کے پیر پر لگی جس پر رن لینے کیلیے دوڑ پڑے۔ اصولاً انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اس پر میں نے ان سے کچھ کہا جواب میں شرما نے ہندی میں جملے ادا کیے، میں ان کے پاس گیا اور کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ کو جواب دوں تو اخلاقی طور پر آپ کو انگریزی میں بات کرنی چاہیے، اس پر شرما نے ادا کردا جملے میں یہاں دہرا نہیں سکتا۔