او آئی سی کی گستاخانہ خاکوں پر خاموشی مسلم اُمہ میں تشویش پیدا کررہی ہے

حکومت پاکستان گستاخانہ خاکوں کے خلاف سخت لائحہ عمل کا اعلان کرے،پاکستان سنی تحریک

منگل 20 جنوری 2015 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) پاکستان سنی تحریک کے ڈویژ نل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان ، سردار محمد طاہر ڈوگر،شیخ محمد نواز قادری ، مفتی محمد حسیب عطاری، علامہ سرفراز سیالوی، مفتی محمد سلیم نقشبندی و دیگر رہنماوٴں نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان گستاخانہ خاکوں کے خلاف سخت لائحہ عمل کا اعلان کرے۔ غیرت ایمانی کا تقاضہ ہے کہ توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے رسالے اورپیر س سمیت توہین آمیز خاکوں کی حمایت کرنے والے ممالک کے خلاف مسلم ممالک کے سربراہان آواز بلند کریں اور ایسے اقدامات کریں کہ پھر کوئی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے ،انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی گستاخانہ خاکوں پر خاموشی مسلم اُمہ میں تشویش پیدا کررہی ہے ،او آئی سی مسلم اُمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے یہود وہنود کے شرمناک فعل کا بھرپور انداز میں جواب دے ،ایسی او آئی سی کی ضرورت نہیں ہے جو مسلمانوں کے مذہبی جذبات واحساسات کی ترجمانی اور باطل قوتوں کے خلاف آواز حق بلند نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان توہین آمیز خاکوں کے خلاف مسلم ممالک کے سربراہان کا ہنگامی اجلاس بلائے تاکہ توہین آمیز خاکوں کے خلاف مسلم ممالک کا لائحہ عمل سے مغرب کو بھرپور جواب دیا جاسکے مسلم ممالک کے اجلاس میں توہین آمیز خاکوں کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے یہودیوں کے ناپاک عزائم کے خلاف آواز بلند کی جائے۔

متعلقہ عنوان :