گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملین مارچ 25جنوری کو یونیورسٹی روڈ پر ہوگا ،حافظ نعیم الرحمن ،
جمعہ کو شہر بھر میں مظاہرے ہوں گے ،کارکنان فوری طور پر رابطہ عوام مہم شروع کردیں ،برادر تنظیموں کے اجلاس سے خطاب
منگل 20 جنوری 2015 22:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) جماعت اسلامی کراچی کے تحت اتوار 25جنوری کو 3بجے دن گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اور تحفظ ناموس مصطفی کے عزم کے لیے ہونے والے عظیم الشان ملین مارچ کاآغاز نیپا کے پل سے ہوگا جب کہ اختتام حسن اسکوائر پر ہوگا جب کہ جمعہ 23جنوری کو شہر بھر کی درجنوں مساجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوں گے ،جمعرات 22جنوری کو شہر کے اہم مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے ۔
اس بات کا اعلان امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جامع مسجد الہدیٰ نارتھ کراچی میں جماعت اسلامی کی برادر تنظیموں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں ،برادر تنظیموں کے ذمہ داران اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ تحفظ ناموس مصطفیٰ ملین مارچ کے سلسلے میں شہر بھر میں بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیں اور نوجوانوں ،بزرگوں ،مزدوروں،تاجروں ،وکلاء ،صحافی ،علمائے کرام اور طلباء سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے رابطہ کریں اور لاکھوں افراد کی شرکت کو یقینی بنائیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.