سعودی عرب میں 25لاکھ غیر ملکی کارکن صرف پرائمری پاس یا مکمل طور پر ناخواندہ ہیں،رپورٹ

جمعرات 22 جنوری 2015 16:59

سعودی عرب میں 25لاکھ غیر ملکی کارکن صرف پرائمری پاس یا مکمل طور پر ناخواندہ ..

جدہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) سعودی عرب میں تقریبا 25لاکھ غیر ملکی کارکن صرف پرائمری تک تعلیم یافتہ یا مکمل طور پر ناخواندہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایک عرب اخبار کے مطابق ہجری سال 1434کے لئے سعودی محکمہ معلومات و شماریات کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں تقریبا 25لاکھ غیر ملکی کارکن یا توصرف پرائمری تعلیم کے سرٹیفکیٹ کے حامل یا مکمل طور پر ناخواندہ ہیں ۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق اس طرح کی صورتحال صرف صفائی یا پیکنگ کے کام والی ملازمتوں میں قابل قبول ہو سکتی ہے ماہرین نے کہا ہے کہ اس حوالے سے تشویش ناک امر یہ ہے کہ کم تعلیم یافتہ یا ان پڑھ غیر ملکی کارکن ایسے پیشوں والی ملازمت کر رہے ہیں جہاں مہارت درکار ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھارتی اور پاکستانی باشندوں کی بڑی تعداد روزگار کے لئے مقیم ہے۔

متعلقہ عنوان :