اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ملک کے بچے پولیو کا شکار ہیں،ایاز لطیف پلیجو ،
کرپٹ حکمرانوں سے عوام تنگ آچکے، بیروزگار نواجوان خودکشیاں کررہے ہیں، ہر طرف تباہی کا عالم ہے، صدر قومی عوامی تحریک
جمعہ 23 جنوری 2015 18:55
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو کی وجہ سے واحد متاثر ملک ہے۔ اربوں روپے پولیو پر خرچ کئے جاتے رہے ہیں مگر آج تک ملک کے بچے پولیو کا شکار ہیں، حکمراں ملک کے عوام کو پولیو جیسی ہزاوں بیماریاں دے چکے ہیں ملک کا عوام ان کرپٹ حکمرانوں سے اب تنگ آ چکا ہے۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ صوبے میں حکمرانی ایک خواب بن چکی ہے، بھوک، بیروزگاری، بدامنی، کرپشن اور اداروں کی تباہی میرٹ کا نہ ہونا، ہر طرف تباہی کا عالم ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کے عوام کے درد کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں، سندھ کے نوجوان بیروزگاری کی وجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔(جاری ہے)
سندھ کے شہر دہشتگردوں اور دیھایت گاؤں ڈاکؤں کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
دیہایت اور گاؤں میں انسانوں کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، صحت کا محقمہ خود بیمار ہے جس کو کرپشن کی بیماری نے ختم کر دیا ہے پیپلزپارٹی نے سندھ میں کرپشن کی بازار لگا رکھی ہے، بلدیات، صحت، روینیو، لائیواسٹاک، رلیف ، تعلیم سمیت سب محکموں میں سے وزراء جب چاہیں پیسے نکلوا کر اپنے محل بنوا سکتے ہیں ۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ لاقانونیت کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے۔ گنے کا ایک سؤ بیاسی روپے ریٹ نہ ملنے پر آبادگاراحتجاج کر رہے ہیں، ان سب مسائل کے باوجود سندھ حکومت کو حکومت کرنے کا کوئی بھی آئینی، قانونی، اخلاقی حق نہی ہے، ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے فوٹو سیکشن، بیان، بازی آپس میں اقتدار کی جنگ، کرپشن کرنے کی بجائے سندھ کے عوام کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کریں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.