دہشت گردوں کو ملک کے کسی کونے میں چھپنے نہیں دیں گے ،وزیر اعظم نواز شریف
بلوچستان حکومت صوبے میں طرز حکومت کو بہتر سے بہتر بنائے، صوبے میں گڈ گورننس کے نفاذ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، وفاقی حکومت تعمیر و ترقی کے منصوبوں کیلئے صوبوں کو خصوصی فنڈز جاری کررہی ہے ‘ تعمیراتی منصوبوں کے ذریعے ترقی حکومت کی ترجیح ہے ، گوادر بندر گاہ کی ترقی اور اقتصادی راہداری کی تعمیر سے خطے میں خوشحالی آئے گی ،یہ وقت آپس میں چپقلش کا نہیں بلکہ ہماری تمام تر توجہ دہشت گردی کے خاتمے پر ہونا چاہیے،سعودی ،عرب روانگی سے بلوچستان سے متعلق اجلاس سے خطاب، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صوبائی معاملات بھی زیر بحث آئے، بلوچستان میں تنظیم سازی میں اتحادی جماعتوں سے تعلقات کو بہتر بنانے سمیت دیگر امور پر خصوصی بات چیت کی گئی
جمعہ 23 جنوری 2015 20:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مہیا کررہے ہیں ،بلوچستان حکومت صوبے میں طرز حکومت کو بہتر سے بہتر بنائے،گوادر بندر گاہ کی ترقی اور اقتصادی راہداری کی تعمیر سے خطے میں خوشحالی آئے گی ۔وفاقی حکومت تعمیر و ترقی کے منصوبوں کیلئے صوبوں کو خصوصی فنڈز جاری کررہی ہے تاکہ ترقی کے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جاسکیں‘ تعمیراتی منصوبوں کے ذریعے ترقی حکومت کی ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے سعودی عرب روانگی سے قبل بلوچستان سے متعلق امور بارے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
۔ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں سینیٹر راجہ ظفر الحق‘ وفاقی وزیر پرویز رشید ‘ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق‘ وفاقی وزیر سیفران جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک ‘ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر میر حاصل بزنجو‘ سینیٹر سردار یعقوب ناصر‘ رکن قومی اسمبلی محمد خان اچکزئی‘ صوبائی منسٹر بلوچستان ثناء الله خان زہری‘ ن لیگ کے اقبال ظفر جھگڑا‘ ڈاکٹر آصف کرمانی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ،۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.