شاہ عبداللہ کی وفات: پرویزمشرف نے سعودی عرب جانے کے لئے درخواست جمع کرادی
جمعہ 23 جنوری 2015 20:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری۔2015ء) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سعودی فرماںروا کی وفات کے موقع پر شرکت کے لئے درخواست وزارتِ داخلہ میں جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر کی جانب سے درخواست ایڈوکیت فیصل چوہدری نے جمع کرائی جس میں حکومت سے استدعا کی گئی کہ سابق صدرسعودی فرماںروا شاہ عبداللہ کی وفات کے موقع پر تعزیت کے لئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں۔
سابق صدر پرویز مشرف نے اس قبل بھی ملک سے باہر جانے کی درخواست کی تھی جب ان کی والدہ انتہائی علیل تھیں اوروہ ان کی عیادت کے لئے جانا چاہتے تھے۔ سابق صدر پرویز مشرف صبح سے اس موضوع پراپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کررہے تھے اورطویل مشاورت کے بعد انہوں نے وزارتِ داخلہ میں درخواست جمع کرانے کا فیصلہ کیا۔(جاری ہے)
سابق صدر نے موقف اختیار کیا کہ شاہ عبداللہ سے ان کے دوستانہ اور دیرینہ مراسم تھے اور ان کے دورِ حکومت میں ہی شاہ عبداللہ نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جسے 23 جون 2014 کو سپریم کورٹ نے کالعدم قراردے کر سابق صدر کے ملک سے باہرجانے پرپابندی برقراررکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ سعودی عرب کے حاکم شاہ عبداللہ 22 اور23 جنوری کی درمیان رات طویل علالت کے بعد 91 سال کی عمر میں رحلت فرما گئے۔ وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔شمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.