ہندوستان: آئی ایس آئی کا مبینہ جاسوس گرفتار
ہفتہ 24 جنوری 2015 11:42
بھوبینشور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری2015ء) ہندوستانی پولیس نے پاکستان کے حساس ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کو اہم عسکری راز فراہم کرنے کے جرم میں ایک 35 سالہ شخص کو مشرقی ریاست اڑیسہ سے گرفتار کرلیا۔
(جاری ہے)
خبر رسا ں ادارے رائٹرز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایشور چندرا بہیرا، جسے جمعے کو گرفتار کیا گیا، ہندوستان کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی ایک یونٹ میں بطور کیمرا مین کام کرتا تھا اور وہاں سے میزائل سرگرمیوں کے بارے میں معلومات پاکستان کو فراہم کرتا تھا۔
اڑیسہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اے کے پانی گڑھی نے رائٹرز کو بتایا کہ ایشور گزشتہ 8 سے 10 ماہ سے میزائل تجربوں اور دیگر فوجی سرگرمیوں کے بارے میں اہم معلومات آئی ایس آئی ایجنٹ کو فراہم کر رہا تھا اور اس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ کلکتہ میں اس ایجنٹ سے متعدد بار ملاقات کر چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایشور کے بینک اکاؤنٹ میں ابو ظہبی اور ممبئی سمیت متعدد مقامات سے بڑی رقوم منتقل کی جا چکی ہیں، جبکہ اس بارے میں بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ اسے کہیں اور سے تو مدد فراہم نہیں کی جارہی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.