پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپریل ،مئی میں ہونے والے دورہ بنگلہ دیش کیلیے اپنی شرائط پیش کردی
ہفتہ 24 جنوری 2015 12:27
کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپریل ،مئی میں ہونے والے دورہ بنگلہ دیش کیلئے اپنی شرائط پیش کردی ہیں۔ بورڈ نے اس دورے کی 50فیصد آمدنی پاکستان کو دینے کے علاوہ بنگلہ دیش کی قومی، اے اور انڈر 19ٹیموں کے جوابی دورہ پاکستان کا مطالبہ رکھا ہے۔
(جاری ہے)
پی سی بی گورننگ بورڈ نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ یہ دورہ صرف اسی شرائط پر کیا جائے گا، شرائط کو تحریری اور قانونی شکل دی جائے گی، اس سلسلے میں متعلقہ کرکٹ بورڈز حکام متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی کے اجلاس یا اس کے بعد دستاویزات کو حتمی شکل دیں گے۔
فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بنگلہ دیش10اپریل سے 7مئی تک پاکستان کی دوٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے میزبانی کرے گا۔ دونوں ملکوں کے در میان کرکٹ کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی حالات کی وجہ سے پاکستان کے دورے سے انکار کردیا تھا، تاہم چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی آمد کے بعد تعلقات میں تبدیلی آئی ہے، بنگلہ دیش نے اپنی اکیڈمی اور خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی پیشکش کی ہے تاہم پاکستان کی دل چسپی بنگلہ دیش کی قومی اے اور انڈر19 ٹیم کے دورہ پاکستان میں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.