پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا ایک اور عوام دشمن کارنامہ
ہفتہ 24 جنوری 2015 14:37
#/h#ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا ایک اور عوام دشمن کارنامہ۔ صوبے کے 73ہزار پرائمری اساتذہ کو این ٹی ایس ٹیسٹ کے بعد گھروں کو بھجوانے کا فیصلہ۔ غریبوں نے عمران خان کیلئے بدعاؤں کیلئے جھولیاں پھیلادیں۔ آئندہ پی ٹی آئی کو کسی صورت ووٹ نہ دینے کا فیصلہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اِن سروس اساتذہ سے NTSٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیاہے۔
اور صوبہ بھر کے 73ہزار پرائمری اساتذہ سے یہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ جو اساتذہ یہ ٹیسٹ پاس نہیں کرسکیں گے۔ ان کو ملازمتوں سے فارغ کرکے گھروں کو بھیج دیاجائے گا۔ مذکورہ بالااقدام کی وجہ سے ہزاروں غریب گھرانوں کے چولہے بھج جائیں گے۔(جاری ہے)
اس ضمن میں خواتین اساتذہ کا کہنا ہے کہ جو خواتین پندرہ پندرہ اور تیس تیس سال اپنی سروس کرچکی ہیں۔ ان سے این ٹی ایس ٹیسٹ لینا سنگین مذاق اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اساتذہ کاکہنا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کو اس لئے ووٹ دیئے تھے کہ وہ غریبوں کی مدد کرے گی۔ لیکن برسراقتدار آنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے غریب مکاؤ پالیسی اپنا رکھی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی اس ظالم حکومت کوجلد از جلد اپنے انجام کو پہنچائے۔ اور آئندہ کوئی بھی پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دے گا۔اساتذہ نے کہا کے مو جو د ہ حکو مت نے تعلیمی نظام میں اصلا حات لا نے کی آڑ میں صوبہ بھر کے ہزاروں پرائمری اساتذہ کا استحصال کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور آئے روز اساتذہ کو معاشی اور زہنی طور پر کم زور کر نے کیلئے طرح طرح کے تجربات کر رہے ہیں۔جس کی ایک کڑی اِن سروس اساتذہ سے NTSٹیسٹ لینا اور سکولوں میں اساتذہ سے سکول کے تحفظ کے نام پر چو کیدار کا کام لینا ہے۔ انہوں نے کہا کے اگر صوبائی حکو مت نے 28فر وری سے پہلے صوبہ بھر کے پرائمری اساتذہ کے جائز مطالبات حل نہ کیئے اور NTSٹیسٹ لینے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو صوبہ بھر میں احتجاجی تحریکوں کا نہ ختم ہو نے والا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ اساتذہ نے اپٹا کے صوبائی صدر ملک خالد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.