حکومت پاکستان توہین آمیز خاکوں پر فرانسیسی حکومت کیخلاف سخت احتجاج کرے‘ جماعت اسلامی پنجاب
ہفتہ 24 جنوری 2015 16:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراورسیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ نے کہاہے کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج پورے ملک میں جاری ہے، انشاء اللہ اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی میں عظیم الشان ”تحفظ ناموس رسالت“ملین مارچ ہوں گے، 25جنوری کولاہور اور کراچی کے ملین مارچوں میں لاکھوں عاشقان رسول شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان توہین آمیز خاکوں پر خاموشی کی بجائے سخت نوٹس لے اور فرانس کی حکومت سے اس معاملہ پر شدید احتجاج کیاجائے۔نبی کریم سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے اور حضورنبی اکرم کی شان اقدس میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اسلامی سربراہی کانفرنس کاجلداجلاس بلایاجائے۔حکومت پاکستان تمام اسلامی ممالک کوگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے اپنابھرپور کردار اداکرے۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں واضح طور پر لکھا ہے کہ مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین نہیں کی جاسکتی ۔اقوام متحدہ کومغربی ممالک پرزور ڈالناچاہئے کہ وہ مذاہب اورانبیاء کرام کی توہین کے سلسلہ کوفوری روکیں اورفرانسیسی جریدے کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ مغربی اقوام کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے اگرامریکہ اور یورپی ممالک دنیا میں امن چاہتے ہیں تو ان کو اپنے رویئے پر نظر ثانی کرناہوگی۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ ایک طرف عالمی امن کے نام نہاد علمبردار مغربی ممالک مسلمانوں پر دہشت گردی کابے بنیاد اور جھوٹا الزام لگاتے ہیں جبکہ دوسری طرف وہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرکے خود دنیا کوانتہاء پسندی اور شدت پسندی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.