برطانیہ: 2014ء میں 165 مشتبہ عسکریت پسند گرفتار
ہفتہ 24 جنوری 2015 17:06
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) برطانیہ کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بیرون ملک عسکریت پسندی اوردہشت گردی کی کارروائیوں میں شمولیت کے رحجان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ برس (2014ء ) میں 165 مشتبہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ سنہ 2013ء میں یہ تعداد صرف 25 تھی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے برطانوی پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سنہ دو ہزار تیرہ کی نسبت گذشتہ برس پکڑے گئے مشتبہ عسکریت پسندوں کی تعداد میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں بعض براہ راست شام میں جاری خانہ جنگی میں حصہ لے چکے ہیں بعض دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور کچھ کو شدت پسندوں کی مالی معاونت کے الزام میں پکڑا گیا۔(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے 165 عسکریت پسندوں میں سے صرف 64 پرعاید الزامات کی روشنی میں مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق کیسز میں گذشتہ برس 327 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
یہ تعداد اس سے پچھلے سال کی نسبت 32 فی صد زیادہ ہے۔برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کی نیشنل کورڈینیٹر ھیلین پول کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملک اندرون اور بیرون ملک دہشت گردی میں ملوث عناصر کو حراست میں لینے کے بعد دہشت گردی کی کئی کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پکڑے گئے شدت پسندوں میں سے بیشتر شام میں جاری خانہ جنگی میں ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے اعداد و شمار کے مطابق 2014ء کے آخر تک برطانیہ سے 500 افراد داعش اور دوسرے شدت پسندوں کی صفوں شمولیت کے لیے شام جا چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.