رواں ماہ مشرقی یوکرین میں لڑائی سب سے ہلاکت خیز رہی اقوام متحدہ
حکومت اور باغی ڈونٹسک کے خطے خاص طور پر ہوائی اڈے کے قریب مبینہ طور پر ٹینکوں کا استعمال کر رہے ہیں انسانی حقوق اپریل کے وسط سے جنوری 2015 کے دوران لگ بھگ 11 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں رپورٹ
اتوار 25 جنوری 2015 12:53
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین میں جاری حالیہ لڑائی پانچ ستمبر کو کیئف اور روس کے حمایت یافتہ باغیوں کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے سب سے زیادہ ہلاکت خیز لڑائی ہے۔ادارے کے مطابق 13 سے 21 جنوری کے دوران یہاں 262 افراد ہلاک ہوئے جس کا مطلب ہے کہ اوسط ایک روز میں 29 افراد مارے گئے۔
عالمی ادارے کے دفتر برائے انسانی حقوق کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سال اپریل میں شروع ہونے والے تنازع کے بعد اب تک پانچ ہزار سے زائد افراد موت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اصل اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔بتایا گیا کہ اپریل کے وسط سے جنوری 2015 کے دوران لگ بھگ 11 ہزار افراد زخمی چکے ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا کہ منسک میں پانچ ستمبر کو ہونے والے جنگ بندی معاہدہ غیر موثر ہو چکا ہے اور جنوری کے وسط سے شروع ہونے والی شدید لڑائی یہاں موجود شہری آبادی کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔
انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ حکومت اور باغی ڈونٹسک کے خطے خاص طور پر ہوائی اڈے کے قریب مبینہ طور پر ٹینکوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ادارے کے ترجمان روپرٹ کولول کے مطابق لوہانسک کے خطے کے متعدد علاقوں میں بھی بمباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.