پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ”کل جماعتی کانفرنس “( کل)اسلام آباد میں ہو گی
کانفرنس میں 28 سے زائد مذہبی و سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور غیر مسلم مذاہب کے قائدین شریک ہوں گے
اتوار 25 جنوری 2015 14:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک کی موجودہ صورتحال اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف ”کل جماعتی کانفرنس “ کل( 26 جنوری بروز پیر) اسلام آباد میں ہو گی ۔ کانفرنس میں 28 سے زائد مذہبی و سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور غیر مسلم مذاہب کے قائدین شریک ہوں گے۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کانفرنس کی انتظامی اور رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی مسلسل اشاعت دنیا میں امن پسند قوتوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔
اسلام تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کا درس دیتا ہے اور جو لوگ انبیاء ، آسمانی کتب اور مذاہب کے مقدسات کی توہین کرتے ہیں وہ دراصل دنیا میں مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان تصادم پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان کوششوں کو روکنے کے لیے نہ صرف امن پسند عوام بلکہ مسلم دنیا اور غیر مسلم دنیا کے حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی کل جماعتی کانفرنس توہین آمیز خاکوں کے خلاف اور تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کے لیے ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کرے گی۔
اجلاس میں مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، حافظ محمد امجد ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا عبد الحمید صابری ،مولانا محمد مشتاق لاہوری اور دیگر قائدین موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.