الیکشن کمیشن کے ممبران نے دوروں کی مد میں کروڑوں روپے حکومتی خزانے سے خرچ کر ڈا لے
سابق چیف الیکشن کمشنر حامد علی مرزا جن کی رہائشگاہ کراچی میں تھی ان کے کراچی سے آنے اور جانے کے اخراجات بھی الیکشن کمیشن کو برداشت کرنا پڑے،موجودہ چیف الیکشن کمشنر نے دوروں پر پابندی عائد کرکے حکومتی خزانے کو لوٹنے سے بچالیا
اتوار 25 جنوری 2015 16:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) الیکشن کمیشن کے ممبران گذشتہ ساڑھے تین سال سے دوروں کی مد میں کروڑوں روپے حکومتی خزانے سے خرچ کرچکے ہیں‘ سابق چیف الیکشن کمشنر حامد علی مرزا کی جانب سے کئے جانے والے اخراجات کی روش ممبران نے بھی اپنالی‘ میڈیکل‘ ٹرانسپورٹ‘ ٹیلیفون اور تنخواہوں کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرنے والے ممبران کے حصے میں 2013ء کا متنازعہ الیکشن آیا‘ موجودہ چیف الیکشن کمشنر نے دوروں پر پابندی عائد کرکے حکومتی خزانے کو لوٹنے سے بچالیا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اٹھارہویں ترمیم سے قبل الیکشن کمیشن کے معاملات چلانے کیلئے حاضر سروس ججز کو الیکشن کمیشن کا ممبر مقرر کیا جاتا رہا اور وہ الیکیشن کمیشن کے اجلاسوں میں شرکت کیلئے اپنی ہی گاڑیوں میں آتے تھے اور اجلاسوں کے بعد واپس چلے جاتے ان کے آنے اور جانے پر الیکشن کمیشن اور حکومت کے کچھ زیادہ اخراجات نہیں ہوتے تھے مگر ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن میں چاروں صوبوں سے ایک ایک ممبر تعینات کیا گیا جن کی تنخواہیں ہائیکورٹ کے جج کے برابر مقرر کی گئی اور انہیں علیحدہ دفاتر‘ گاڑیاں اور سٹاف فراہم کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.