ملک میں بجلی کابریک ڈاؤن حکومت کی نااہلی اور مکمل ناکامی ہے ‘ جماعت اسلامی پنجاب
حکومت کوآئے دوسال ہونیوالے ہیں مگر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے صرف اشتہارات تک دکھائی دیئے ہیں
اتوار 25 جنوری 2015 16:36
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹر سید وسیم اختراور جنرل سیکرٹری نذیر احمد جنجوعہ نے ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کو حکومت کی نااہلی اور مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول بحران کے بعد بجلی کے بدترین بحران سے ثابت ہوگیا حکومت کے بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے جھوٹے ہیں۔اپنے بیان میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ حکمران جھوٹ کاسہارالے کر عوام کوطفل تسلیاں دے رہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔
انہوں نے کہاکہ بجلی،گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔پوراملک اندھیروں میں ڈوباہواہے۔کاروبار زندگی عملاً مفلوج ہوچکا ہے۔حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔(جاری ہے)
بجلی،گیس کی لوڈشیڈنگ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ نے عوام کابھرکس نکال دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ عام آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی کما نا مشکل ہوگیا ہے۔
غیر ملکی قرضوں کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل میں بھی دن بدن اضافہ ہورہاہے۔ عوامی مسائل اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ غریب اور عام آدمی نہ جی سکتاہے اور نہ مرسکتا ہے۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت کودوسال ہونے کوہیں مگر 18کروڑ عوام کوریلیف فراہم کرنے کے دعوے صرف اشتہارات تک دکھائی دیئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.