سپین ‘ عربی سکول کو مسجد بنانے کے الزام میں بندش کا سامنا
پیر 26 جنوری 2015 12:17
بارسلونا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) بارسلونا کے ملحقہ علاقہ بادالونا کے محلہ سالوت میں عربی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے قائم سکول کو مقامی محکموں کی جانب سے مسجد بنائے جانے کے بے بنیاد الزامات لگا کر بند کرنے کے خلاف امیگرانٹس دوست سیاسی جماعت” آئی سی وی “نے میٹنگ کا اہتمام کیا، جس میں سکول میں پڑھنے والے150 بچوں اور ان کی ماؤں نے اکٹھے ہو کر بلدیہ بادالونا کے میئر” آلبیول “کے غلط اقدامات کی مذمت کی۔
میٹنگ میںآ ئی سی وی پارٹی کی دعوت پر ہسپانوی سیاسی پارٹی اسکیردا کے ایم این اے” جوان تاردا“ اور ایم پی اے” اوریول آماروس“ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پربتایا گیاکہ سکول انتظامیہ کے پاس تمام کاغذات موجود ہیں جبکہ ان پر ممکنہ طور پر مسجد بنائے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔(جاری ہے)
انتظامیہ کو اس بات کا علم ہے کہ یہاں مسجد نہیں بن سکتی کیونکہ یہ جگہ مسجد کے مطلوبہ معیار پر نہیں اترتی۔
بند کئے جانے والے سکول میں بچوں کو عربی زبان کی کلاسز، خواتین کے لئے اروبکس ،ورزش اور انگریزی زبان کی کلاسز کا اہتمام کیا گیا تھا۔میٹنگ میں موجود بچوں نے اپنی کتب بھی مقامی ٹی وی چینلزاور دیگر میڈیا کے نمائندوں کو دکھائیں۔ اس موقع پر آئی سی وی پارٹی کے امیدوار برائے میئر بلدیہ بادالونا ”آلیکس مانیاس“ نے کہا کہ موجودہ میئر آلبیول کی رومانش اور مسلم کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کی داستانیں سب پر عیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے ہی الیکشن سے قبل اس طرح کی فضا بنائی جاتی ہے تاکہ لوگ تارکین وطن سے تحفظ دلوانے کے نعرے کی بنیاد پر آلبیول کو ووٹ دیں لیکن اس بار ہونیوالے انتخابات میں آلبیول کا یہ نعرہ نہیں چل سکے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.