کپتان مصباح الحق سمیت تقریباً نصف درجن سینئر کھلاڑی اپنے مستقبل کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے میں بورڈ کے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ
منگل 27 جنوری 2015 12:56
کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کا خیال ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سمیت تقریباً نصف درجن سینئر کھلاڑی اپنے مستقبل کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے میں بورڈ کے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں۔ حیران کن طور پر کھلاڑی 2014کے سیزن کی کارکردگی پر 2015میں ایک سال کے معاہدے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے معاہدے پر دستخط سے ایک کھلاڑی کو سالانہ اوسطاً بیس بیس لاکھ روپے کا فائدہ ہوگا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کے معاہدے میں یہ شق موجود تھی کہ اگر نیا کنٹریکٹ تاخیر کا شکار ہوجاتا ہے تو کھلاڑیوں کو30 جون تک پرانے معاہدوں کے مطابق بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنا ہوگی۔ بعض سینئر کھلاڑی،جونیئرز پر اثر انداز ہوکر انہیں سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے روک رہے ہیں اور اس مہم کی قیادت کررہے ہیں۔(جاری ہے)
ان کھلاڑیوں میں وہ کھلاڑی نمایاں ہیں جو ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔
جس کے بعد ان کا نام ایک فارمیٹ میں رہ جائے گا۔ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام پندرہ کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے ہیں۔ مہم کے ماسٹر مائینڈ سینئر کھلاڑی ہیں جن کے لئے مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ سے براہ راست مذاکرات کررہے ہیں۔ جو لڑکے دورئہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹیم میں شامل نہیں ہیں انہوں نے بھی دستخط نہیں کئے ہیں۔ اس لئے ڈیڈ لاک کی صورتحال برقرار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں سے رابطے میں ہے امید ہے کہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر معاملات طے پا جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اس وقت دبئی میں ہیں۔پی سی بی کا انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کھلاڑیوں سے بات چیت کررہا ہے۔ منیجر نوید اکرم چیمہ ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاری کرنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی فارغ وقت میں سینٹرل کنٹریکٹ پر ہی بات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ پیر کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ا آپشنل ٹریننگ سیشن تھا۔ کرائسٹ چرچ میں کھلاڑی ٹریننگ سے فارغ ہوکر اس بارے ہی میں بات چیت کرتے ہوئے دکھائی دیے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.