بھارت کی اسلحہ کی دوڑ کی خواہش سے خطے میں طاقت کا عدم توازن پیدا ہو گا ‘ ہمیں شدید تحفظات ہیں ‘طارق فاطمی
منگل 27 جنوری 2015 14:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے بین الاقوامی امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ بھارت کی اسلحہ کی دوڑ کی خواہش سے خطے میں طاقت کا عدم توازن پیدا ہو گا ‘ ہمیں شدید تحفظات ہیں ‘عالمی برادری بھارت پر بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی خرابی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، ہم بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت کر رہا ہے۔ پاکستان بھارت سے تمام حل طلب معاملات پر مذاکرات کیلئے تیار ہے تاہم بھارت کے جارحانہ رویئے پر تحفظات ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں سے چین سمیت چار دوست ملکوں کے صدور کے دورے ملتوی ہوئے، جس سے ملکی مفادات کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان سول نیوکلیئر ڈیل سے خطے میں طاقت کے عدم توازن کے پیدا ہونے کا خطرہ ہے، جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کیلئے بھارت پر ڈباؤ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں اصلاحات کا حامی ہے، سلامتی کونسل کو زیادہ بااختیار اور نمائندہ بنانے کی ضرورت ہے تاہم بھارت کے سلامتی کونسل کے مستقل ممبر بننے سے کسی ایشیائی یا افریقی ملک کی نمائندگی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی خرابی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی آزمودہ ہے۔ چین پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کر رہا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ دونوں ملک باہمی اعتماد سازی کیلئے ہر سطح پر اقدامات کر رہے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.