کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں22ارب49کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس71.92پوائنٹس اضافے سے 34538.45پوائنٹس پر بند ہوا
منگل 27 جنوری 2015 18:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ریکار ڈ بننے کا تسلسل جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس34500کی نئی تاریخی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں22ارب49کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت6.02 فیصدکم جبکہ68.46حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34381پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لیے ڈسکاوٴنٹ ریٹ میں ایک فیصد کمی اور کراچی اسٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ بلیو چپس کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی ادارے ،مقامی بروکریج ہاوٴسز، دیگر انسٹی ٹیوشنز سمیت مقامی و غیر ملکی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اور انہوں نے بینکنگ،توانائی ،سیمنٹ اورکیمیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.