سپیشل جج سنٹرل اینٹی کرپشن مہیب احمد رومی نے یوٹیلٹی سٹور پر رقم خوردبرد کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو دس ہزار روپے جرمانہ اور دوماہ قید بامشقت کی سزا
بدھ 28 جنوری 2015 15:56
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سپیشل جج سنٹرل اینٹی کرپشن مہیب احمد رومی نے یوٹیلٹی سٹور پر رقم خردبرد کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو دس ہزار روپے جرمانہ اور دوماہ قید بامشقت کی سزا سنادی۔ انسانی سمگلنگ کے مقدمہ میں ملوث ایف آئی اے فیصل آباد میں درج مقدمہ کے ملزم میانوالی کے یوٹیلٹی سٹور انچارج محمد وقاص پر الزام تھا کہ اس نے اپنی سروس کے دوران سٹور کی رقم سے ایک لاکھ چونتیس ہزار ایک سو اڑتیس روپے کی خردبرد کی ہے جس پر عدالت نے گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزم محمد وقاص کو دس ہزار روپے جرمانہ اور دو ماہ قید بامشقت کی سزا سنادی ہے۔
علاوہ ازیں ایک دوسرے مقدمہ کے ملزموں چک نمبر 70ج ب منصوراں کے رہائشی زاہد اور منصور آباد کے رہائشی راناتجمل حسین پر الزام تھا کہ انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی محمد خالد کو سنگا پور بھجوانے کا جھانسہ دیکر تین لاکھ پچاس ہزار روپے ہتھیالئے تھے اور بعد میں نہ ہی بیرون ممالک بھجوایا اور نہ ہی بتھیائی گئی رقم واپس کی۔(جاری ہے)
مقدمہ درج ہونے اور عدالتی کارروائی کے دوران ملزموں نے مدعی پارٹی سے راضی نامہ کروایا جس بنا ء پر گزشتہ روز سپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے مہیب احمد رومی نے کیس کی سماعت کے دوران ملزموں کو ستر ہ سترہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.