انتہاء پسند یہودی تنظیموں نے ہیکل سلیمانی کی تعمیر بارے خواتین کو تعلیم دینے کا پروگرام شروع کردیا
جمعرات 29 جنوری 2015 13:55
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) انتہاء پسند یہودی تنظیموں نے مسجد اقصی کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر بارے یہودی عورتوں کو تعلیم دینے کیلئے پروگرام شروع کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نام نہاد تعلیمی کورس میں یہودی خواتین کو صہیونی خرافات کے مطابق یہ بھی بتایا جائیگا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کی جگہ یہودیوں کا ہیکل سلیمانی قائم کیا جانا کتنا اہم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ کورس مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں قائم کریات اربع یہودی کالونی میں جاری ہے۔ اگلے مراحل میں اسے دوسری یہودی کالونیوں تک پھیلایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق کریات اربع میں جاری کورس میں بڑی تعداد میں یہودی خواتین حصہ لے رہی ہیں جہاں انہیں انتہا پسند یہودی ربی انہیں لیکچر دیتے ہیں۔(جاری ہے)
دوسری جانب قبلہ اول کے تحفظ کیلئے سرگرم تنظیم اقصیٰ فاونڈیشن وٹرسٹ کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہودیوں کی جانب سے قبلہ اول کیخلاف اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی خواتین کیلئے ہیکل سلیمانی کی تعمیر بارے تعلیمی کورس کا اہتمام کوئی نئی بات نہیں۔ یہ بھی یہودیوں کو قبلہ اول کیخلاف اکسانے کا ایک نیا صہیونی حربہ ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.