گنے کے کاشتکار مناسب قیمت نہ ملنے پر سراپا احتجاج
جمعرات 29 جنوری 2015 14:01
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء )گنے کے کاشتکار مناسب قیمت نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ پچھلے کہیں سالوں سے شوگر مل مالکان ملز کو مناسب وقت پر سیزن شروع نہیں کرتے اور وقت پر گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی نہیں ہورہی ہے۔ کہیں ہفتے اور بعض دفعہ کہیں ماہ ادائیگی کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ لوک سانجھ فاؤنڈیشن نے (RBDC)رورل بزنس ڈویلپمنٹ کے ساتھ مل کر کسانوں کو گنے سے گڑ ‘ شکر اور دوسری اشیاء خورد بنانے کا کام شروع کیا ہے۔
کسان گڑ سنٹر پر گنا لے کر آتے ہیں اس سے اشیاء بنوا کر لے جاتے ہیں۔ اس سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے بلکہ دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع بھی میسر ہوئے ہیں۔ لوک سانجھ فاؤنڈیشن (Oxfam) اور رورل بزنس ڈویلپمنٹ (RBDC) مل کر گنے سے گڑ بنانے والے کسانوں کو منظم کرکے ان کی گڑ پروڈسر آرگنائزیشن (GPA) بنانے میں مدد کی ہے۔(جاری ہے)
(GPA) اپنے ممبر کسانوں کو ساتھ ملا کر گڑ بنانے کا کاروبار مزید فروغ دے گی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عظیم (DG) این اے آر سی (NARC)نے (RBDC) رورل بزنس ڈویلپمنٹ کی ملک میں چھوٹے کاروبار کو ترقی دینے کو سراہا اور اعلان کیا کہ حکومت چھوٹے کاروبار کی ترقی کیلئے دو (2)ارب کے فنڈز مہیا کرنے جارہی ہے۔ (Oxfam) کے ایسوسی ایٹ کنٹری Arrie نے لوک سانجھ اور رورل بزنس ڈویلپمنٹ (RBDC) کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے چھوٹے کسانوں کی ترقی میں مدد مل رہی ہے۔ اس کے بعد ایڈووکیٹ ناصر جاوید گھمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے حکومت کسانوں کا استحصال کررہی ہے اور حکومت اس معاملے میں اپنی پالیسی واضع کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس موقع پر لوک سانجھ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرزانہ شاہد ‘ (Oxfam) کی پروگرام مینجر عمرانہ فاروقی اور (GPA )گڑ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس کاوش کو سراہا۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.