دور دراز علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘محب اللہ خان
جمعرات 29 جنوری 2015 20:28
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک ،کوآپریٹوا ور فشریز محب اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے حلقہ پی کے ۔83سوات کو ترقی دے کر اسے دیگر ترقیافتہ علاقوں کے برابر لانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معززین سوات کے ایک نمائندہ وفد سے اپنے دفتر پشاور میں ملاقات کے دوران کیا۔
وفد نے سوات میں عوام کو صحت ، تعلیم ،مواصلات اور صفائی جیسے درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سوات میں پہلے ہی سے کئی ایک ایسے منصوبے شروع کر رکھے ہیں جن کی تکمیل سے عوام علاقے میں واضح اور نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں اور ان مسائل کے حل کیلئے اپنے ووٹ کی طاقت سے عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ کبھی بھی اس بھروسے کو ٹوٹنے نہیں دیں گے اور جلد ہی عوام جان لیں گے کے سوات میں ترقیاتی امور کس تیزی سے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب عوام کو ٹرخانے کی ماضی کی پالیسی ختم ہو چکی ہے اب عوام با شعور ہیں اور خالی خولی نعرے نہیں بلکہ عملی کام چاہتے ہیں جو ان کا حق ہے کیونکہ حکومت ان ہی کے مینڈیٹ سے قائم ہوتی ہے اور سرکاری خزانہ میں موجود پیسہ بھی ان ہی کے خون پسینے کی کمائی ہوتی ہے جسے ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جانا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے سرکاری خزانے کے شفاف استعمال اور منصوبوں میں اعلیٰ معیار کی برقراری کو یقینی بنایا ہے ۔محب اللہ خان نے کہا کہ عوام تمام جاری منصوبوں کی خود نگرانی کریں اور کہیں پر بھی کام میں غیر معیاری یا سست روی پائیں تو اس کی فوری اطلاع انہیں کریں تاکہ غفلت اور بد عنوانی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر آئند ہ کیلئے ایسی نا خوشگوار کاروائیوں کا سدباب کیا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.