یورپین یونین کو پاکستان کی مجموعی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہو ا ، رضوان اشرف
جمعرات 29 جنوری 2015 22:39
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) جی ایس پی پلس کی وجہ سے گذشتہ سال یورپین یونین کو پاکستان کی مجموعی برآمدات میں 18 جبکہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔ جبکہ رواں سال اسے دوگنا کرنے کیلئے انتھک محنت کی ضرورت ہے ۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے چیمبر میں جی ایس پی پلس کے حوالے سے منعقد ہونے والے سیمینارسے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ توانائی بحران اورری فنڈ کلیمزکی عدم ادائیگی سمیت دیگر مسائل کے باوجود یورپین ممالک کیلئے برآمدات کا بڑھنا ہمارے برآمدکندگان کی اعلیٰ کاروباری صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوٹیوں میں کمی کا تما م تر فائدہ یورپی درآمدکندگان کو پہنچتا ہے جبکہ اسکے برعکس پاکستانی برآمدکندگان کو 27کنوینشنز کی پابندی سے انکی کاسٹ آف ڈوئنگ بز نس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے انتظامات کئے جانے چاہئے جنکی وجہ سے یورپی برآمدکندگان کے منافع کا کچھ حصہ پاکستانی برآمدکندگان کو بھی مل سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ابھی تک چھوٹے اور درمیانے برآمدکندگان اپنی مجبوریوں کا وجہ سے جی ایس پی پلس کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکے تاہم فیصل آباد چیمبر میں انکی راہنمائی کیلئے جی ایس پی پلس سیل قائم کر نے کے علاوہ انکی آگاہی کیلئے مختلف معاملات پر ورکشاپس اور سیمینار کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے ڈائینگ، پروسیسنگ اور پرنٹنگ یونٹوں کا سب سے بڑا مسئلہ گندے پانی کی نکاسی کا تھا جسکے لئے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے فیصل آباد کے گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کیلئے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔ اس منصوبے پر فرانس کی مدد سے عمل ہو گا اور توقع ہے کہ اسکے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے صنعتوں اور خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجہ کی صنعتوں کا بہت بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ صدر نے فیصل آباد چیمبر کی جی ایس پی کمیٹی کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ اس کمیٹی نے لوگوں کی آگاہی کیلئے بہترین کام کیا ہے اور اس سلسلہ کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے وزارت کامرس کی طرف سے قائم کیے جانے والے ٹریڈ ایمپلی منٹیشن سیل (TIC) کے قیام کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس کے ذریعے برآمد کندگان کی طرف سے متعلقہ کنوینشنز کی کمپلائنس کے ذریعے پائیدار بنیادوں پر برآمدات کو جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔اس سے قبل انٹر نیشنل ٹریڈ سنٹر کے ٹریڈ پالیسی بارے پروگرام آفیسر محمد اویس خان نے جی ایس پی پلس کے حوالے سے جامع پریذنٹیشن دی اور بتایا کہ یورپین یونین کو پاکستانی برآمدات کا زیادہ حصہ ٹیکسٹائل پر مشتمل ہے حالانکہ جی ایس پی پلس کی رعایت دیگر شعبوں کو بھی حاصل ہیں انہوں نے یہ بات زور دیکر کہا کہ پاکستان کو ٹیکسٹائل کے علاوہ زراعت اور فشریز سمیت دیگر اشیاء کی برآمدات میں بھی آضافہ کرنا چاہیے جن کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل پنجاب شہزاد حسین رانا نے کہا کہ ہم ابھی تک جی ایس پی پلس سے یورپی طرح استفادہ نہیں کر رہے اس سلسلہ میں برآمدکندگان کی آگاہی کے علاوہ لیبر کی استعدادکار بڑھانے کے پروگرام بھی شروع کئے جارہے ہیں جن سے برآمدی مال کے معیار اور کوالٹی میں بہتری آئے گی۔فیصل آباد چیمبر کی جی ایس پی کمیٹی کے چیئرمین محمد اسحاق نے بتایا کہ جی ایس پی پلس کے 97 چیپٹر ہیں جن میں سے پاکستان صرف 32کیلئے برآمدات کر رہا ہے ان میں سے بھی 14 چیپٹر ٹیکسٹائل سے متعلق ہیں انہوں نے بھی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ نئے برآمدی شعبوں کی نشاندہی اور ان میں برآمدات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل مسز انجم اسد امین نے اس سیمینار کی افادیت پر روشنی ڈالی اور اس میں فیصل آباد کے لوگوں کی بھرپور شرکت پر انکاشکریہ ادا کیا۔آخر میں صدر انجینئر رضوان اشرف نے تینوں مہمانوں کو فیصل آباد چیمبر کی شیلڈ بھی پیش کیں۔ اس موقع پر ٹی ڈی اے پی فیصل آباد کے ڈائریکٹر اللہ داد تارڑ بھی موجود تھے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.