ایم کیو ایم کی ہڑتال سے کراچی میں صنعتی سرگرمیاں اور برآمداد بری طرح متاثر ہوئیں ‘ ساڑھے سات ارب کا نقصان
جمعہ 30 جنوری 2015 13:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی ہڑتال سے کراچی میں صنعتی سرگرمیاں اور برآمداد بری طرح متاثر ہوئیں ‘ ساڑھے سات ارب کا نقصان ہوا سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز کے صدر جاوید بلاول کے مطابق اگر پورے شہر کے 20 سے 25 ہزار صنعتی یونٹس کا 50 فیصد بھی بند ہو جائے تو چار ارب کا معاشی نقصان ہوتا ہے سائٹ علاقے کے پانچ ہزار میں سے تین ہزار بند رہنے سے پیداوار میں 50 فیصد کمی رہی۔
شہر کے 80 فیصد کاروبار کے مالکان نے بھی شٹر گرائے رکھنے کا فیصلہ کیاتاہم، روزانہ اجرت کمانے والوں کی حاضری نسبتاً بہتر رہی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر راشد احمد صدیقی نے بتایا کہ کْل 4000 یونٹس کے 90 فیصد یونٹ ملازموں کی غیر حاضری کی وجہ سے بند رہے جس سے 1.5 ارب روپے کا نقصان ہوا۔(جاری ہے)
ایف بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید علی غوری کے مطابق 40 فیصد ورکر غیر حاضر ہونے کی وجہ سے علاقہ میں 30 فیصد پیداواری نقصان اٹھانا پڑا۔
نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر رشید فوڈر والا نے دعویٰ کیا کہ 20-15 فیصد حاضری کی وجہ سے80 فیصد پیداوار گر گئی۔انہوں نے بتایا کہ 1700 میں سے 50 فیصد یونٹ بند نظر آئے انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ایک دن کی پیداوار اور برآمداد 300-250 ملین روپے ہے۔بند دکانیں سندھ تاجر اتحاد چیئرمین جمیل احمد پراچہ کے مطابق شہر میں 20 لاکھ سے زائد دکانیں ایک دن بند ہونے سے 3.5 ارب روپے کا معاشی نقصان ہو جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چار بجے ہڑتال ختم ہونے کے بعدکھانے پینے سے متعلق 15-10 فیصد دکانیں کھل گئی تھیں-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.