کرینہ نے اسلام قبول نہیں کیا ‘ سیف علی خان نے تنقید کے بعد وضاحتی بیان جاری کر دیا
جمعہ 30 جنوری 2015 13:07
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)بالی ووڈ کے ادا کارسیف علی خان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ کرینہ نے اسلام قبول نہیں کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2012 میں سیف علی خان سے شادی کے بعد سے کرینہ کپور خان ہندو انتہا پسند تنظیموں کا ہدف بنی ہوئی ہیں اور حال ہی میں ان کی فوٹو شاپ تصویر میں بولی وڈ بے بو کو لو جہاد کی علامت قرار دیا گیا تھا۔
تصویر کے بعد سیف علی خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ان کی بیوی کو ان گروپس کی جانب سے غلط طریقے سے ہدف بنایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ کرینہ نے اسلام قبول کرلیا ہے حالانکہ انہوں نے ایسا نہیں کیا۔سیف علی خان نے کہاکہ لو جہاد کی باتیں درحقیقت قابل مذمت ہیں کیونکہ یہ چیز جذباتی اور سماجی طور پر ہماری زندگیوں میں کہیں بھی موجود نہیں۔سیف علی خان نے کہا کہ کرینہ کو کسی اور چیز سے زیادہ ان کے کام کے حوالے سے جاننا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کو سینما اور معاشرے کے لیے کرینہ کی کوششوں پر فخر کرنا چاہئے کیونکہ بولی وڈ حسینہ نے حقوق نسواں اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا اور وہ ایک مضبوط اور جدید خاتون کی علامت سمجھی جاسکتی ہیں۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.