تحریک نفاذ اردو کی شام اردو میں نعتیہ مشا عرہ 3فروری کو ہوگا

جمعہ 30 جنوری 2015 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) تحریک نفاذ ِ اردو کے زیر اہتمام 118 ویں شامِ اردو میں سالانہ نعتیہ مشا عرہ منگل 3 فروری کو7 بجے شام تحریک کی سماعت گاہ واقع کراچی نفسیاتی ہسپتال نا ظم آباد نمبر ۳ میں منعقد ہوگا ۔ مشاعرے کی صدارت ممتاز بز رگ شاعر جناب ماجد خلیل فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمود غز نوی مہمانِ خصوصی ہو نگے ۔اس محفل مشارہ میں شہر کے ممتاز شعراء کرام حضورِ اکر م ﷺ کی بار گاہ رسالت میں اپنا ہدیہ عقیدت پیش کرینگے۔تقریب سے نفاذِ اردو کے مو ضوع پر ڈاکٹر سید مبین اختر ، حکیم سید مجاہد محمود برکاتی اور سید سعید الحسن اظہارخیال کرینگے ۔محبانِ اردو سے درخواست ہے کہ وہ احباب کے ساتھ شرکت فرمائے۔

متعلقہ عنوان :