وفاقی ٹیکس محتسب کی مداخلت پرایف بی آرنے بزرگ شہری کو 15سال بعد 62 لاکھ روپے کے ریفنڈ جاری کردیے
ہفتہ 31 جنوری 2015 14:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)وفاقی ٹیکس محتسب کی مداخلت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے72سالہ بزرگ شہری کو 15سال کے بعد 62 لاکھ روپے کے ریفنڈ جاری کردیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رمضان نامی 72 سالہ بزرگ شہری نے ایف بی آر کے خلاف وفاقی ٹیکس محتسب کو شکایت کی تھی کہ انہوں نے سال2000-01 میں ریفنڈ کلیم داخل کرایااور2001 میں سیلز ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ریفنڈ کلیم کی تصدیق کا عمل شروع کیا گیا۔
شکایت کنندہ کے مطابق انہوں نے ریفنڈ کلیم کے لیے نیچے سے لر کر اوپر تک افسران سے رجوع کیا مگر تمام تر کوششیں بے سود رہیں کیونکہ کوئی بھی افسر رشوت کے بغیر ریفنڈ کلیم کو کلیئر کرنے کے لیے تیار نہیں تھا اور ریفنڈ کی رقم کا 50فیصد تک بطور رشوت مانگا گیا جو ادا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ٹیکس حکام نے ریفنڈ کلیم زائد المیعاد قرار دے کر التوا میں ڈال دیا اور پھر 2010 میں کلیم مسترد کر دیا گیا جس کے خلاف مختلف قانونی فورم استعمال کیے گئے اور پھر وفاقی ٹیکس محتسب کو شکایت کی گئی جس میں تمام ریکارڈ دیکھنے اور فریقین کا موقف سننے کے بعد وفاقی ٹیکس محتسب نے ریفنڈ جاری کرنے کے احکام جاری کیے لیکن اس کے باوجود ایف بی آر حکام ریفنڈ کی ادائیگی سے ہچکچا رہے تھے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.