سی ڈی اے کا اسلام آباد میں میٹرو منصوبے سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے کام کا آغاز کا فیصلہ،فنڈز میٹرو بس منصوبے سے خرچ کئے جائیں گے
ہفتہ 31 جنوری 2015 15:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) سی ڈی اے نے اسلام آباد میں میٹرو منصوبے سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے کام کا آغاز کا فیصلہ کر لیا جس کے لئے تمام مطلوبہ فنڈز میٹرو بس منصوبے سے خرچ کئے جائیں گے جبکہ چیرمین سی ڈی اے معروف افضل نے بھی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے 9thایونیو،ناظم الدین روڈ، حکیم لقمان روڈ اور دیگر بڑی شاہراؤں کی ضروری تعمیر و مرمت کے منصوبے پر فوری کام شروع کیا جائے اسلام آباد کے تمام بڑے روڈز کی مینٹی نینس اور کارپٹنگ کے لئے بھرپور اقدامات اُٹھائے جائیں ا۔
اس بات کا فیصلہ سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل، کمشنر راولپنڈی زاہد سعیدکے علاوہ سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عامر علی احمد، ممبر انجینئرنگ شاہد سہیل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرو منصوبے کے باعث نہ صرف آئی جے پرنسپل روڈ کے متاثرہ حصے کو از سر نو تعمیر کیا جائے گا بلکہ آئی جے پرنسپل روڈ کو مکمل طور پر دوبارہ بنایا جائے گا تاکہ اس شاہراہ پر سے گزرنے والی ٹریفک کو مزید آسانی اور سہولت میسر ہو سکے۔
آئی جے پرنسپل روڈ پر جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے ایل ای ڈی لائیٹس بھی لگائی جائیں گی۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کو بتایا گیا کہ میٹرو بس منصوبے کے باعث متاثر ہونے والے اسلام آباد کے تمام روڈز کی تعمیر و مرمت کے کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لئے اسلام آباد کے سیکٹر G-9میں کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کی دیگر شاہراؤں کی ضروری تعمیر و مرمت کے منصوبے کا بھی آغاز کیا جا رہاہے۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد کے 9thایونیو،ناظم الدین روڈ، حکیم لقمان روڈ اور دیگر بڑی شاہراؤں کی ضروری تعمیر و مرمت کے منصوبے پر فوری کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے تمام بڑے روڈز کی مینٹی نینس اور کارپٹنگ کے لئے بھرپور اقدامات اُٹھائے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.