سابق حکمرانوں نے کئی سال عوامی مسائل کے حل کی بجائے ہاتھ پر ہاتھ دھر کر گزار دئیے ؛چوہدری شیر علی
ہفتہ 31 جنوری 2015 16:04
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ،سابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے کئی سال عوامی مسائل کے حل کی بجائے ہاتھ پر ہاتھ دھر کر گزار دئیے اور بجلی و گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جسکی وجہ سے ملک توانائی کے بحران میں دھنستا چلا گیا،مسلم لیگ ن کی حکومت نے صرف ڈیڑھ سال میں نے بجلی کے بڑے منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے جن کی تکمیل کے بعد بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں حکومتی کوششوں کے ثمرات جلد عوام کے سامنے ہونگے۔
خوشحال پاکستان کی منزل قریب ہے موجودہ ملکی صورتحال میں عوام اورسب جماعتوں کا وزیراعظم میاں نوازشریف سے تعاون ضروری ہے وہ دن دورنہیں جب ملک سے توانائی بحران سمیت سب بحرانوں سے نجات مل جائیگی مہنگائی قابومیں آئے گی۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرسید ٹاؤن بی بلاک میں چوہدری فقیر محمد پارک کے افتتاح کرتے ہوئے کچوہدری شیرعلی نے کہا کہ سا ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہر قدم عوام کی بہتری کیلئے اٹھ رہا ہے۔ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی انتھک محنت کے نتیجے میں ملک مسائل کے گرداب سے نکل کر ترقی کی شاہراہ پر آگیا ہے۔ حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر پی ایچ اے کے وائس چیئرمین محمد اکبر غوری کے علاوہ امیدوار برائے چیئرمین سٹی کونسل 107 مبارک علی بٹ اور وائس چیئرمین سید ارشد وسیم اچھی شاہ‘ میاں سلیم عامر‘ عبدالستار‘ خالد محمود‘ غلام میراں‘ محمد شفیق‘ عاشر بٹ‘ محمد فیاض‘ رانا عبدالحمید‘ محمد علی شاہ‘ ملک عمران مانی‘ غلام علی گامو‘ جاوید جٹ‘ ظاہر شاہ‘ شکیل ٹھیکیدار‘ محمد سلیمان‘ غلام میراں‘ لیاقت شاہ‘ علی حمزہ‘ ندیم بودی‘ ملک گلزار‘ ملک شاہ‘ ارشد علی‘ عامر جٹ‘ محمد زاہد‘ مشتاق احمد‘ محمد نعمان‘ طارق سموسے والا‘ محمد مقصود‘ محمد افضل عرف بھولا گجر‘ محمد صدیق‘ منظور حسین‘ عبدالخالق‘ محمد رمضان جانی‘ پرویز بٹ و سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.