پاکستان فٹبال فیڈریشن نے میاں رضوان کو پاکستان اور افغانستان فٹبال میچ کیلئے میچ کمشنر نامزکر دیا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 6 فروری کو پنجاب فٹبال سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ، پی ایف ا یف صدر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والے میچ کیلے میچ کمشنر مقررکیا، فٹبال کے فروغ کیلئے ہمیشہ کام کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، میاں رضوان

ہفتہ 31 جنوری 2015 19:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) پاکستان فٹبال فیدریشن نے میاں رضوان علی کو انٹرنئشنل فرینڈلی فٹبال کیلئے میچ کمیشنر نامزد کر دیا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 6 فروری کو پنجاب فٹبال سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے میاں رضوان علی کو سال 2014 کا بہترین میچ کمشنر قراردیا ہے۔

۔

(جاری ہے)

میاں رضوان علی نے میڈیا سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف۔ایف کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والے میچ کیلے میچ کمشنر مقررکیا۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال کے فروغ کیلئے ہمیشہ کام کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی اور لاہور ڈسٹرکٹ کے صدر کی حیثیت سے گراس روٹ لیول پر کھیل کے فروغ کیلئے کام کیا ہے۔ نوجوانوں کیلئے خصوصی طور پر کام کیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔