کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں مظاہرے، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کرے گی

بدھ 4 فروری 2015 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) کشمیر میں بھارتی جارحیت اور بربریت میں دن بدن اضافہ کے خلاف اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کے اظہار کے لیے جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں مظاہرے، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔ لاہور میں ریلی کی قیادت حافظ عبدالغفار روپڑی فرمائیں گے۔ اس موقع پر کشمیر میں سنگین نوعیت کی انسانی حقوق کی پامالیوں ، حراستی ہلاکتوں و گمشدگیوں اور فرضی جھڑپوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

اور بھارتی مظالم کی روک تھام کے لیے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔ جماعت اہل حدیث پاکستان کے رہنما مولانا شکیل الرحمن ناصر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیمینارز اور مظاہروں میں کشمیری بھائیوں پر بھارتی جارحیت اور مظالم کے خلاف بھرپور تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انہوں نے بتایا کہ عالم کفر کی جانب سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور بھارتی ظلم و ستم کی روک تھام کے لیے جماعت اہل حدیث لاہور کے زیر اہتمام ”حرمت رسول اور یکجہتی کشمیرسیمینار “ آج دن 11بجے پریس کلب لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔

سیمینار میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا امجد خان، مولانا زبیر احمد ظہیر، مولانا ابتسام الٰہی ظہیر، رانا محمد نصر اللہ خاں، مولانا عبدالخبیر آزاد، مولانا زبیر عابد، مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما خصوصی شرکت فرمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :