متحدہ عرب امارات نے اردن کے مغوی پائلٹ کی ہلاکت کے بعد داعش کے خلاف امریکی اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی

جمعرات 5 فروری 2015 17:42

متحدہ عرب امارات نے اردن کے مغوی پائلٹ کی ہلاکت کے بعد داعش کے خلاف ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) متحدہ عرب امارات نے اردن کے مغوی پائلٹ کی ہلاکت کے بعد داعش کے خلاف امریکی اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے دسمبر میں شام میں اردن کے طیارے کو مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد اپنے پائلٹس کی جانوں کے خطرے کے پیش نظر داعش کے خلاف امریکی اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

(جاری ہے)

یو اے ای حکام کو اس بات کا خدشہ لاحق تھا کہ اگر ان کی خواتین پائلٹس داعش کے ہاتھ لگ گئیں تو پھر وہ ان کے ساتھ نجانے کیا سلوک کریں گے۔یو اے ای حکام کے مطابق امریکہ کو چاہیے کہ وہ داعش کے خلاف شمالی عراق میں اپنا سرچ اور ریسکیو آپریشن بہتر بنائے دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات اس وقت تک امریکی اتحاد میں دوبارہ شامل نہیں ہو گا جب تک آسپریز جہازوں کو شمالی عراق میں تعینات نہیں کیا جاتا۔واضح رہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجووٴں نے گزشتہ برس دسمبر میں اردن کے پائلٹ کو شام میں جہاز کے تباہ ہونے کے چند منٹ بعد ہی اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور پھر 3 روز قبل داعش نے اسے زندہ جلا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :