وارم اپ:کینگروز کے ہاتھوں بھارتی بالرز کی خوب پٹائی،372رنز کا ہدف
اتوار 8 فروری 2015 12:50
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8فروری۔2015ء)ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلوی بیٹسمینوں نے بھارتی بالرز کی خوب پٹائی کی، ڈیوڈ وارنر اور میکسویل کی دھواں دارسنچریوں کے باعث آسٹریلیا نے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے372رنز کا ہدف دیا ہے۔ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان جارج بیلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر ڈیوڈوارنر اور آرون فنچ نے جارحانہ انداز میں اننگز شروع کی اور صرف 8اوورز میں 62رنز بناکر تیز رفتار آغاز فراہم کیا۔
فنچ 20رنز بناکر اسٹیورٹ بنی کی گیند پر ویرات کوہلی کو کیچ دے بیٹھے، شین واٹسن نے 22رنز کی اننگز کھیلی، اسمتھ صرف ایک رن بناسکے۔دوسری طرف ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بالرز کی خوٹ پٹائی کی اور 83گیندوں پر 104رنز بنائے۔(جاری ہے)
کپتان جارج بیلی44رنز بناسکے۔گلین میکسویل نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 57گیندوں پر122رنز بنائے، وہ ریٹائرٹ آئوٹ ہونے کے باعث اننگز جاری نہ رکھ سکے۔
مارش نے 21اور جانسن نے 19رنز بنائے۔یوں 48اعشاریہ 2اوورز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 371رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا لیکن وہ سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے انہوں نے9اعشاریہ 2اوورز میں 83 رنز دیئے۔ موہت شرما نے 6اوورز میں 62رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔یادیو نے 9اوورز میں 52رنز دے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.