کراچی بندرگاہ پر گذشتہ ماہ 1 لاکھ 56 ہزار 254 کنٹینرز ہینڈل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا گیا
بڑے بحری جہازوں کی ہینڈلنگ سے کراچی کی بندرگاہ کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا ذرائع
اتوار 8 فروری 2015 13:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) کراچی کی بندرگاہ پر گذشتہ ماہ جنوری 2015 میں کنٹینرز ہینڈلنگ کی مد میں 1 لاکھ 56 ہزار 254 کنٹینرز ہینڈل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ذرائع کے مطابق کراچی کی بندرگاہ پر گذشتہ ماہ جنوری 2015 میں 20 فٹ ایکویلینٹ یونٹس (ٹی ای یوز)کنٹینرز ہینڈلنگ کی مد میں 1 لاکھ 56 ہزار 254 کنٹینرز ہینڈل کرنے کا نیا ریکارڈ کئی سالوں کے بعد قائم ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کنٹینرز کی زیادہ تر ہینڈلنگ نجی ٹرمینلز پر ہوتی ہے جو ایسٹ اور ویسٹ وہارف پر موجود ہیں اور ان نجی ٹرمینلز پر بین الاقوامی بینچ مارک کے مطابق کنٹینروں کی ہینڈلنگ ہوتی ہے۔ ماہ جنوری میں کراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) نے 42 ہزار 279 کنٹینرز کی درآمدات اور 41 ہزار 831 کنٹینرز کی برآمدات کی ہینڈلنگ 40 بحری جہازوں کی آمد و روانگی کے ذریعے کی جبکہ پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل نے 36 ہزار 767 کنٹینرز کی درآمدات اور 33 ہزار 349 کنٹینرز کی برآمدات کی ہینڈلنگ 27 جہازوں کی آمد و رونگی کے ذریعے کی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.