پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے مابین سلیمانکی بیراج اور پاکپتن کینال کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبے پرتیزی سے کام جاری ہے، میاں یاور زمان،
منصوبے کے تحت چینی کمپنی سلیمانکی بیراج ، بیراج کے پل کی تعمیرنو، پاکپتن کینال، کھادر برانچ اور پی آئی لنک کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام کررہی ہے،منصوبے پر 8 ارب روپے لاگت آئے گی ، 2017ء میں مکمل ہوگا،صوبائی وزیر آبپاشی کی میڈیا سے گفتگو
پیر 9 فروری 2015 20:52
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء ) صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور چین کی معروف کمپنی سائینو ہائیڈرو کے درمیان سلیمانکی بیراج اور پاکپتن کینال کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبے پرتیزی سے کام جاری ہے۔منصوبے کے تحت چینی کمپنی سلیمانکی بیراج ، بیراج کے پل کی تعمیرنو، پاکپتن کینال، کھادر برانچ اور پی آئی لنک کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔
منصوبے پر 8 ارب روپے لاگت آئے گی اور 2017ء میں مکمل ہوگا۔صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور چین کی کمپنی کے مابین سلیمانکی بیراج اورپاکپتن کینال کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا منصوبہ ہماری زرعی معیشت کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔(جاری ہے)
چینی کمپنی 2017ء تک مقرر مدت میں منصوبے پر کام مکمل کرے گی۔
منصوبے کی تکمیل سے 25لاکھ ایکڑ اراضی کو آبپاشی کے لئے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی اورلاکھوں خاندانوں کو منصوبے کی تکمیل سے فائدہ پہنچے گا۔منصوبے کو اعلی معیار اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔اوکاڑہ،پاکپتن،وہاڑی اور بہاولنگر کے کسان بھائیوں کو سلیمانکی بیراج اور پاکپتن کینال کی بحالی سے براہ راست فائدہ پہنچے گا۔منصوبہ مکمل ہونے سے صوبے کی زرعی معیشت پھلے پھولے گی۔انہوں نے کہاکہ سلیمانکی بیراج اورپاکپتن کینال کی بحالی اور اپ گریڈیشن سے زرعی معیشت کو تقویت ملے گی اور وسیع زرعی علاقے کو وافر پانی کی فراہمی میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اورچین کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی تعاون کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے اوردونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔یہ منصوبہ پاک چین دوستی کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیمانکی بیراج 1926ء میں تعمیر کیا گیا اور وقت گزرنے کے ساتھ اس اہم بیراج کی بحالی اوراپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔کسان بھائیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت آئندہ بھی آبپاشی کے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائے گی اور اس ضمن میں اربوں روپے کی رقم صرف کی جائے گی تاکہ زرعی معیشت مزید مضبوط ہو اور کسان خوشحال ہومتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.