کوئٹہ،غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی عملی طور پر مفلوج کردیا ،
24گھنٹوں میں بجلی صرف 3گھنٹے آتی ہے ،علاقہ مکینوں کی احتجاج کی دھمکی
پیر 9 فروری 2015 22:35
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے ہنہ اوڑک میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی عملی طور پر مفلوج کردیا، 24 گھنٹوں میں بجلی صرف 3گھنٹے آتی ہے ،علاقہ مکینوں نے کیسکو کے خلاف کنٹینررکھ کر احتجاج کی دھمکی دے دی،تفصیلات کے مطابق ہنہ اوڑک اور گردنواح میں طویل برقی بندش کے باعث اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اور کاروبار زندگی عملی طور پر مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔علاقے کے معتبررہنماء ملک اللہ داد خان کاکڑ،محمد عظیم خان ،دل آرام خان عرف لالک،آمان اللہ کاکڑاور شیر محمد شموزئی نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کے کوئی اوقات کار مقرر نہیں اور کئی کئی گھٹنے تک بجلی بند رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنہ اوڑک کا علاقہ پورے صوبے اور ملک کے عوام کے لیے صحت مندانہ پرتفریح مقام ہے تاہم اس علاقے کے عوام کے ساتھ بجلی کی ترسیل کمپنی نے انتہائی ناروا سلوک روا رکھا ہوا ہے اور بجلی نہ ہونے کے برابر ہے اور24گھنٹوں میں بجلی صرف 3گھنٹے آتی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.