مصباح آخری ورلڈ کپ میں دلیروں کی طرح کپتانی کریں ‘کامیابی پاکستان کا مقدر بنے گی ‘ شعیب اختر
منگل 10 فروری 2015 11:39
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مصباح الحق کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے آخری ورلڈ کپ میں دلیروں کی طرح کپتانی کریں ‘ہار سے نہ ڈریں اور دلیرانہ فیصلہ کرکے اپنے خلاف تاثر کو ختم کریں ‘کامیابی پاکستان کا مقدر بنے گی ‘زندگی میں یہ موقع دوبارہ نہیں آئیگا۔
(جاری ہے)
ایک انٹر ویو میں شعیب اختر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ سر پر ہے کہ ابھی ہمیں اپنی پلاننگ نظر نہیں آرہی ہے اور یہ بھی نہیں پتہ کہ کون اوپننگ کریگا۔
صہیب مقصود کو بھی اوپننگ کرانے کی باتیں ہورہی ہیں مگر میں مصباح کو مشورہ دوں گا کہ وہ فرنٹ سے لیڈ کرکے اپنے آخری ورلڈ کپ کو اپنی کارکردگی سے یادگار بنائے۔مصباح نے اگر اچھی کپتانی کی اور کارکردگی دکھائی تو تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔شعیب اختر نے میڈیا کو مشورہ دیا کہ عین ورلڈ کپ سے پہلے اپنی ٹیم پر دباؤنہ ڈالے اور نتائج کا انتظار کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.