مصباح اپنے آخری ورلڈ کپ میں دلیرانہ کپتانی کریں ، شعیب اختر
منگل 10 فروری 2015 14:13
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء)ماضی کے شہرت یافتہ فاسٹ بولر شعیب اختر نے مصباح الحق کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے آخری ورلڈ کپ میں دلیروں کی طرح کپتانی کریں۔ہار سے نہ ڈریں اور دلیرانہ فیصلہ کرکے اپنے خلاف تاثر کو ختم کریں۔زندگی میں یہ موقع دوبارہ نہیں آئے گا۔ ایک انٹر ویو میں شعیب اختر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ سر پر ہے کہ ابھی ہمیں اپنی پلاننگ نظر نہیں آرہی ہے اور یہ بھی نہیں پتہ کہ کون اوپننگ کرے گا۔
صہیب مقصود کو بھی اوپننگ کرانے کی باتیں ہورہی ہیں۔(جاری ہے)
لیکن میں مصباح کو مشورہ دوں گا کہ وہ فرنٹ سے لیڈ کرکے اپنے آخری ورلڈ کپ کو اپنی کارکردگی سے یادگار بنائے۔مصباح نے اگر اچھی کپتانی کی اور کارکردگی دکھائی تو تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔شعیب اختر نے میڈیا کو مشورہ دیا کہ عین ورلڈ کپ سے پہلے اپنی ٹیم پر دباؤنہ ڈالے اور نتائج کا انتظار کرے۔اگر ٹیم کی کارکردگی خراب رہتی ہے تو پھر ضرور اس کا احتساب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں مزید چانس دیا جائے۔ایک دو میچوں کی کارکردگی پر سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.