ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی جامعات میں میں زیر تعلیم کی تفصیلات جاری کردیں،
ملک بھر کی جامعات میں سات ہزار غیر ملکی طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں جس کی تمام معلومات ایچ ای سی کے پاس موجود ہیں، ترجمان
منگل 10 فروری 2015 23:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی جامعات میں میں زیر تعلیم کی تفصیلات جاری کردیں۔ ایچ ای سی کی ترجمان عائشہ اکرام نے کہا ہے کہ ملک بھر کی جامعات میں سات ہزار غیر ملکی طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں جس کی تمام معلومات ایچ ای سی کے پاس موجود ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ترجمان عائشہ اکرام نے میڈیا میں آنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی جامعات میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ و طالبات کی تعداد تقریباً سات ہزار ہے ۔
انہوں نے ان لائن کو بتایا کہ میڈیا نے گزشتہ روز موقف لئے بغیر خبر نشر کی تھی جس کے مطابق ایچ ای سی کو غیر ملکی طلبہ و طالبات کے بارے میں علم نہیں تاہم ترجمان نے بتایا کہ ایچ ای سی کے پاس ان تمام طلباء و طالبات کی تمام معلومات اور بائیو ڈیٹا موجود ہے جو کہ ملک بھر کی سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں ۔(جاری ہے)
آن لائن کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق ملک بھر کی جامعات میں سب سے زیادہ افغانستان کے طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جن کی تعداد 3327ہے ۔
افغانستان کے بعد چائنا کے طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں جن کی تعداد 767ہے ۔ صومالیہ کے 364، سوڈان کے 286،اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد 181ہے ، سعودی عرب کے 177 اور اردن کے 146، فلسطین کے 152، یمن کے 113،نائیجیریا کے 145، کینیا کے 71انڈونیشیا کے 86، ایران کے 65، مقبوضہ کشمیر کے 77،بھارت کے 12،مصر کے 12،ایتھوپیا کے 8، جرمنی کے 11، گھانا کے 3،کازقستان کے 5، لیبیا کے 11، آسٹریلیا کے چار ، آسٹریا کا ایک اور الجیریا کے 13، بنگلہ دیش کے 41، بحرین کے 7 ، امریکہ کے 119، تھائی لینڈ کے 81 متحدہ عرب امارات کے 46 ، ترکی کے 140، سری لنکا کے 43اور اسی طرح دیگر ممالک کے طلباء و طالبات بھی ملک بھر کی جامعات میں زیر تعلیم ہیں ان کا مکمل بائیو ڈیٹاور انفارمیشن ایچ ای سی کے پاس موجود ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی
-
کراچی میں میٹرک امتحانات، پرچہ لیک ہونے کی روایت تیسرے دن بھی برقرار
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.