نارنگ منڈی ،تین مسلح ڈاکوؤں کی 20سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی ،
گھرسے لاکھوں روپے کے طلائی زیوارت ،نقدی لیکر فرار ،ایک ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، اہل علاقہ کا واقعے کیخلاف نارووال مریدکے روڈبلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ ، پولیس نے ملزمان کیخلاف ڈکیتی کامقدمہ درج کرلیا
منگل 10 فروری 2015 23:31
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) نواحی نارنگ موڑکے قریب واقع بٹھے کوٹ میں تین مسلح ڈاکو 20سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد گھرسے لاکھوں روپے کے طلائی زیوارت اورنقدی بھی لے کر فرار ہو گئے ، دیہاتیوں نے ایک ڈاکو کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ، اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف نارووال مریدکے روڈبلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف ڈکیتی کامقدمہ درج کرلیا۔
بتایاجاتاہے کہ ڈاکورات 12بجے بٹھے کوٹ کے عمران رحمانی کی دیوار پھلانگ کرداخل ہوئے اورآہنی دروازے توڑکرسوئے ہوئے اہل خانہ کورسیوں سے باندھ دیاجبکہ عمران کوڈنڈے مارمار کر ادھ مواء کردیااوربعدازاں اس کی بیوی (ر) سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرتے رہے جس کے بعد وہ گھرسے طلائی زیورات 45ہزارنقدی اورقیمتی اشیاء چھین وقت فرارہوگئے ۔(جاری ہے)
مظلوم خاندان نے بتایاکہ ڈاکوؤں نے خاتون کا ایک ماہ کا حمل بھی ضائع کردیااوراسے زبردست تشدد کانشانہ بھی بنایا۔
پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیالیکن پولیس نے زیادتی کاپرچہ درج کرنے سے انکارکردیاجبکہ اہل دیہہ نے ایک ملزم افضال عرف جاجو سلامت چنگڑکوقابوکرکے پولیس کے حوالے کردیاجبکہ دوملزمان محمدامین عرف ہیرانواز عرف ناجی کیخلاف صرف ڈکیتی کامقدمہ درج کیاگیاہے ۔ملزمان کاتعلق اسی گاؤں سے بتایاجاتاہے ۔ واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین نے کہاکہ پولیس نے اجتماعی زیادتی کامقدمہ درج نہیں کیامظلوم خاندان نے دھمکی دی ہے کہ اگرپولیس نے اجتماعی زیادتی کامقدمہ درج نہ کیاتوہم خودسوزی کرنے پرمجبورہوجائینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.