ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے اقدامات کئے جائیں :نواز شریف

بدھ 11 فروری 2015 13:13

ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے اقدامات کئے جائیں :نواز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کے تمام ممالک کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، ہمیں منصوبے کو جلد ازجلد شروع کرنے کے لیے تمام اقدامات کرنے چاہئیں ، وقت گزرنے کے ساتھ اس منصوبے کی لاگت بڑھےگی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف سے ترکمانستان ، افغانستان اور بھارت کے وزرائے پیٹرولیم نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ٹاپی ممالک کے وزرائے پیٹرولیم نے وزیر اعظم سے گیس پائپ لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کے تمام ممالک کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، ٹاپی منصوبے کے حوالے سے پاکستان مثبت کردار ادا کرے گا ، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان میں گیس کی قلت کم کرنے میں مدد ملے گی ، ٹاپی گیس منصوبے جیسے اہم موقع سے سنجیدگی سے استفادہ کرنا ضروری ہے ، ہمیں منصوبے کو جلد از جلد شروع کرنے کے لیے تمام اقدامات کرنا ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :