روسی فلم”لیوائیہ تھن“ جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی
جمعہ 13 فروری 2015 11:57
ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء)آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کی جانے والی روسی فلم”لیوائیہ تھن“ کو جلد ہی روس کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا لیکن غیر شائستہ الفاظ کو اس میں سے کاٹ دیا جائے گا۔اس متنازع فلم کی کہانی روس کے شمال میں رہنے والے ایک عام آدمی کی اپنی جائیداد کو ایک بدعنوان میئر سے بچانے کے لیے کی جانے والی جہدوجہد کے بارے میں ہے۔
اے کمپنی روس نامی فلم کے تقسیم کار کا کہنا ہے کہ فلم میں کوئی سین کاٹا نہیں گیا لیکن روسی سینما بینوں کے لیے فلم سے غیر شائستہ الفاظ کو نکال دیا گیا ہے۔واضع رہے کہ روسی قانون کے تحت فلموں، ٹی وی، تھیٹر اور دیگر ذرائع ابلاغ میں غیر مہذب زبان استعمال کرنے کی ممانعت ہے۔فلم میں غیر شائستہ زبان کا کثرت سے استعمال کیا گیا ہے اور اے کمپنی روس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی ناظرین ہونٹ پڑھ کر اندازہ لگا لیں گے کہ کیا کہا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.