آپریشن ضرب عضب ملکی سالمیت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وقت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے باہمی تعاون سے انتہاء پسندی اور شدت پسندی کی بیخ کنی ہو گی‘وطن عزیز کیلئے خطرہ بننے والے مٹھی بھر دہشتگردوں کو قوم اور پاک فوج مل کر صفایا کرینگے ‘گلگت بلتستان میں فرقہ واریت ، لسانیت کے مکمل خاتمے اور اتحاد ، روادری اور بھائی چارگی کے فضاء کو فروغ دیا جائے گا ،
گلگت کے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کاصوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت عنایت اللہ شمالی سے ملاقات میں عزم
جمعہ 13 فروری 2015 23:40
گلگت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) گلگت بلتستان حکومت اور علمائے کرام نے آپریشن ضرب عضب کو ملکی سالمیت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وقت کا دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے اور باہمی تعاون سے انتہاء پسندی اور شدت پسندی کی بیخ کنی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اخوت علماء فورم سے تعلق رکھنے والے گلگت کے علماء کے ایک وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت عنایت اللہ شمالی سے ملاقات میں ملک کی داخلہ صورتحال اور دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن پر بات چیت کی اور حکومت کو یقینی دلایا کہ وطن عزیز کیلئے خطرہ بننے والے مٹھی بھر دہشتگردوں کو قوم اور پاک فوج مل کر صفایا کریں گے تاکہ شدت پسندی کا خاتمہ کرکے ایک پرامن ملک اور سلامتی کا دین کے حقیقی تعلیمات کو عام کیا جاسکے اخوت علماء فورم کے علماء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں فرقہ واریت ، لسانیت کے مکمل خاتمے اور اتحاد ، روادری اور بھائی چارگی کے فضاء کو فروغ دیا جائے گا اور اگر حکومت سطح پر تعاون رہا تو ہم کالجوں یونیورسٹیوں، مساجد، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں میں امن کا پیغام عام کریں گے اخوت علماء فورم کے وفد کا کہنا تھا کہ ہم مشترکات پر اکھٹے ہوکر متفرکات کو اپنی مسجدوں تک محدود رکھ کر ہی علاقے میں پائیدار امن کا قیام کو ممکن بناسکتے ہیں مستقل قیام امن کیلئے ہر فورم میں جانے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بلاتفریق کارروائی کرے عوام حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات ، سیاحت گلگت بلتستا ن عنایت اللہ شمالی نے کہا کہ 2،4ماہ میں نگران حکومت علاقے میں مستقل امن ضرور فراہم کرے گی کیوں کہ پائیدار قیام امن میں ترقی کا راز مضمر ہے انہوں نے کہا کہ ضلع گانچھے سے بہت جلد امن مشن شروع کیا جائے گا اور چلاس، نگر، غذرسمیت تمام اضلاع تک امن مشن کو پھیلائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جو دہشتگردی ، قتل و غارت ہورہی ہے یہ مسلکی فتنے کی بنیاد پر نہیں ہے بلکہ ملک دشمن ممالک کے اس خطے کے ساتھ معاشی مفادات وابستہ ہیں لہٰذا علماء کرام اس حوالے سے عوام کو بتائیں کہ یہ اکنامک وار ہے جو یہاں کے عوام کو آپس میں لڑا کر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں علماء کو ایسے حالات پر نظر رکھنے کی اشدضرورت ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.